Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوم پاکستان :وزیراعلیٰ سندھ ، گورنر سندھ سمیت دیگر کی مزار قائد پر حاضری

کراچی :یوم پاکستان پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، گورنر سندھ...
شائع 23 مارچ 2021 01:19pm

کراچی :یوم پاکستان پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، گورنر سندھ عمران اسماعیل اورڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخارچودھری سمیت دیگر نے مزار قائد پر حاضری دی ،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، گورنر سندھ عمران اسماعیل صوبائی وزراء سمیت دیگر اہم شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کیاور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بابائے قوم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہمارے بزرگوں نے قربانیوں، جدوجہد اور جذبے سے قائم کیا، آج ملک کی حفاظت اوراس کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ وفاق کے ساتھ مسائل مل کر حل کررہے ہیں

میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج کا دن تجدید عہد وفا کا دن ہے جس وژن پر قائد اعظم نے پاکستان قائم کیا تھا وہ آج ہمارا ماڈل ہےعمران خان کی لیڈرشپ قائد اعظم کے نقش قدم پر ہے۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخارچوہدری اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لئیق احمد نے بھی مزار قائد پر حاضری دی ،پھول چڑھائے ،فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

karachi

Governor Sindh

imran ismail