Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کشمیر کے مسئلےپر ہم سب ایک تھے، ہیں اور رہیں گے، شاہ محمودقریشی

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیر کے...
شائع 23 مارچ 2021 12:02pm

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر ہم سب ایک تھے، ہیں اور رہیں گے، اس جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارک پیش کرتا ہوں، بزرگوں نےبڑی مشکل سے یہ وطن حاصل کیا اب ہماری ذمہ داری اسےمستحکم بنانا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں ایک قوم اور ایک سوچ کو لے کر آگے بڑھنا ہو گا، ہمارےدلوں کی دھڑکن ،چیلنجز،دوست،دشمن اکٹھےہیں ،یہی "ایک قوم،ایک منزل" کاوژن ہے، پاکستانیوں نے بحیثیت قوم مل کر دہشتگردی کے عفریت کا مقابلہ کیا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہی۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے پرہم سب ایک تھے ، ہیں اوررہیں گے، اس جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کوتنہا نہیں چھوڑیں گے۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد

Pakistan Day