Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش،کرنٹ لگنے سے 2افراد جاں بحق

اسلام آباد:ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھاربارش کا سلسلہ جاری ...
شائع 23 مارچ 2021 09:56am

اسلام آباد:ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھاربارش کا سلسلہ جاری ہے ،بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے 2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چھتیں گرنے سے 5افراد زخمی بھی ہوئے ۔

اسلام آباد اورگردونواح میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ موسلادھا بارش سے ہوئی،رات گئے اچانک مارگلہ کی پہاڑیوں کی طرف سیاہ بادل آئے ،تیزہواؤں اورآندھی کے ساتھ برسنا شروع ہوگئے،بارش کے باعث موسم خوشگوارہوتے ہوئے سردی بھی بڑھ گئی۔

چنیوٹ اور بورے والا،ہری پورشہراورگردونواح میں بھی تیز ہواؤں کےساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ موسلادھاربارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں بارش کےباعث کرنٹ لگنےسے2نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ شجاع آباد اور خانیوال میں چھتیں گرنےسے5افرادزخمی ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،اسلام آباد ،بالائی علاقوں ،گلگت بلتستان اورکشمیرکے علاوہ ملک کے دیگرعلاقوں میں بارش ہوسکتی ہے اورپہاڑوں پربرفباری کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد

Dera Ghazi Khan

Roof Collapse

Heavy rain