Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

آج قائد کے اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں کی ضرورت ہے، صدر،وزیراعظم

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان نے یوم...
شائع 23 مارچ 2021 09:43am

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پرملک کومعاشی طورپرمضبوط اورخوشحال بنانے کے عزم کا اعادہ کرتےہوئے کہا ہے کہ آج قائد کے اتحاد ،ایمان اور تنظیم کے اصولوں کی ضرورت ہے،آج کے دن برصغیرکے مسلمانوں نےالگ وطن کا عزم کیا تھا۔

یوم پاکستان کے موقع پرصدرمملکت عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان نے اپنے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم کے اتحاد،ایمان اورتنظیم کےاصولوں کی آج اشد ضرورت ہے،آج کے دن برصغیرکے مسلمانوں نےالگ وطن کا عزم کیا تھا،یوم پاکستان کوملی جذبے سے منایاجارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دن کے مقبوضہ کشمیرمیں عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کرنی چاہیئےاورہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کویاد رکھنا چاہیئے ،کشمیریوں کوبھارتی فورسزنے7دہائیوں سےکشمریوں کومحکوم بنا رکھا ہے،اقوام عالم کوانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے ،حق خود ارادیت کیلئے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نےمزید کہا کہ کورونا وبانے پوری دنیاکو اپنی لیپٹ میں لے لیا،کورونا وبا کا مقابلہ کرنے کیلئےہمیں مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔

pm imran khan

اسلام آباد

President

Arif Alvi

Message

Pakistan Day