Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

حلیم عادل شیخ کی عدالت میں پیشی

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو اپوزیشن...
شائع 22 مارچ 2021 08:46pm

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو اپوزیشن لیڈر،الیکشن کمشنر اورجج بھی اپنی مرضی کا چاہیے ،سندھ میں میونسپل افسران کو ٹھیکے پردیا گیا ہے،کتے ہردوسرے دن بچوں کو کاٹ رہے ہیں اس پرجج نے ان کے خلاف حکم دیا تو اسکے خلاف بھی ہوگئے ۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عال شیخ و دیگرملزمان پیش ہوئے ۔ تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیرکسی کاروائی کے سات اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

حلیم عادل شیخ ودیگر کیخلاف ہنگامہ آرائی سمیت متعدد الزمات پر میمن گوٹھ تھانے میں دومقدمات درج ہیں ۔

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مریم نواز اورمولانا فضل الرحمان نیب پرحملہ کرنے جارہے ہیں، یہ تمام لوگ نیب زدگان ہیں، بہتر ہے کہ مولانا صاحب بھی اپنے ساتھ اپنی رسیدیں ساتھ لے کرجائیں،

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کو اپوزیشن لیڈر،الیکشن کمشنر اورجج بھی اپنی مرضی کا چاہیے۔

انہوں نے کہا اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو کتوں کا بڑا ڈر ہے، عذرا پیچوہو کے حلقے میں بچوں کو ویکسین نہیں مل رہی، سندھ میں میونسپل افسران کو ٹھیکے دیئےگئے ۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ٹاون میونسپل افسران کے فنڈزسے ایم پی ایزکو پیسے دئیے جارہے ہیں ۔

PPP

Haleem Adil Sheikh