Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیگی رہنما جاوید لطیف کی عبوری ضمانت منظور

لاہور کی مقامی عدالت نے نون لیگ کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی...
شائع 22 مارچ 2021 07:45pm

لاہور کی مقامی عدالت نے نون لیگ کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی عبوری ضمانت 30 مارچ تک منظور کرلی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس ریکارڈ طلب کرلیا-

ایڈیشنل سیشن جج اسلم پنجوتہ نے نون لیگی رہنماء جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

جاوید لطیف کے وکیل فرہاد علی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ انکے موکل کیخلاف ایف آئی آر سیاسی بنیادوں پر درج کی گئی، درخواست گزار ایک سیاسی شخصیت اور رکن اسمبلی ہے۔

ایف آئی آر میں لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں جن کا مقصد درخواستگزار کو بلیک میل کرنا اور دباؤ ڈالنا ہے۔

عدالت نے جاوید لطیف کی پچاس پچاس ہزار روپے کی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس ریکارڈ طلب کرلیا-

PPP