'مریم نواز اداروں کو ڈرانا دھمکانا چاہتی ہیں'
وفاقی وزیراطلاعت و نشریات شبلی فرازکہتےہیں نیب نےمریم نوازکو26مارچ کوطلب کیاہے۔مریم نوازاپنےکارکنان کواشتعال دلارہی تھیں۔کل خطاب میں ان کا لہجہ مایوس کن تھا۔مریم نوازنیب پرچڑھائی کی دھمکیاں دےرہی ہیں۔ مریم سیاسی پلیٹ فارم کواپنےلئےاستعمال کررہی ہیں۔
سینیٹر شبلی فرازنےپریس کانفرنس میں کہامریم نےکہاتھاکہ لندن میں توکیاپاکستان میں کوئی جائیدادنہیں۔ان لوگوں نےسیاست کو غیرقانونی کاروبار بنا دیا ہے۔ماضی میں لینڈمافیااورذخیرہ اندوزوں کی سرپرستی کی گئی۔مریم جواب دینے کےبجائےادارےپرلشکرکشی کررہی ہیں۔مریم نوازقانون سے فرارحاصل کرناچاہتی ہیں۔
انہوں نے کہامریم نوازاداروں کو ڈرانا دھمکاناچاہتی ہیں۔دھمکیاں مریم نوازکی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہیں۔ان لوگوں نےعوامی مسائل حل کرنے کے بجائےقانون کوکمزورکیا۔گزشتہ پیشی پربھی جلاؤگھیراؤ اور پتھراؤکیاگیاتھا۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سیاست کوجرائم پیشہ افراد کی آماج گاہ بنادیاگیاہے۔وزیراعظم عمران خان کسی دباؤ میں آنے والےنہیں۔یہ لوگ اپنی سیاہ کاریوں پرپردہ ڈالناچاہتےہیں۔
انہوں نےمزید کہاملک کی معاشی صورتحال بہترہورہی ہے۔مخالفین ملکی ترقی سےخائف ہیں۔ہم کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ہم ان کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دینگے۔
Comments are closed on this story.