کورونا کے بڑھتے کیسز: این سی او سی کا پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظرنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا خصوصی اجلاس ہوا،چیئرمین این سی اوسی اسد عمر نے اجلاس کی صدارت کی۔
ملک بھرمیں کورونا مثبت شرح میں اضافے کے باعث این سی اوسی نے تشویش کا اظہار کرتےہوئے سرگرمیوں پرپابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اجلاس کے بعد وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بننے والی تمام سرگرمیوں میں مزید پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے ۔
In the NCOC meeting this morning we decided to increase restrictions of activities contributing to sharp increase in covid positivity. The provincial & ICT administration were also directed to tighten implementation of sop's and crackdown on violations which are taking place.
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 22, 2021
اسد عمر نے اسلام آباد اورصوبائی انتظامیہ کوبھی ہدایت کی کہ وہ ایس اوپیزپرسختی سےعملدرآمد کرائیں ،خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ۔
Comments are closed on this story.