Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنوں کے علاقے جانی خیل سے 4 نوجوانوں کی لاشیں برآمد

بنوں کے علاقے جانی خیل سے 4نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی...
شائع 22 مارچ 2021 09:24am

بنوں کے علاقے جانی خیل سے 4نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،لاشیں کھیتوں میں دبائی گئی تھیں جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

بنوں کے نواحی علاقے جانی خیل سے 4لاشیں ملی ہیں، مرنے والوں کی عمریں 14سے 18سال کے درمیان ہیں، چاروں افراد آپس میں دوست تھے جن کا تعلق بنوں سے ہی ہے۔

پولیس کے مطابق چاروں نوجوان علاقہ جانی خیل میں شکار کھیلنے گئے تھے، جانی خیل کے کھیتوں میں 4مشکوک قبریں بنی ہوئی تھیں۔

علاقہ مکینوں نے کھدائی کی تو ان میں سے 4نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردیں۔

Bannu

Dead Body