Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈریپ کی روسی ویکسین کی دوخوراکوں کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے روسی ویکسین کی دو خوراکوں کی قیمت 8200 سے...
شائع 21 مارچ 2021 08:25pm

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے روسی ویکسین کی دو خوراکوں کی قیمت 8200 سے 9 ہزار کے درمیان مقرر کرنے کی سفارش بھی کردی۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق چین سےملنے والی کورونا ویکسین کی کھیپ میں سے پنجاب کو ڈیڑھ لاکھ، سندھ کو95 ہزار، خیبرپختونخوا کو 60 ہزاراور بلوچستان کو15ہزارویکسین ڈوز فراہم کی گئی ہیں۔وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کو10ہزار،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھی 10،10ہزار ڈوز فراہم کیےگئے ہیں۔چین سے کورونا ویکسین کی اگلی کھیپ جلد آنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ڈریپ پرائسنگ بورڈنےروسی ساختہ ویکسین اسپٹنک کی قیمت پراپنی سفارشات دےدیں ہیں۔روسی ویکسین کی دونوں خوراکوں کی قیمت تجویزکردی گئی ہے۔ دونوں خوراکوں کی قیمت 8200 سے 9 ہزار کے درمیان مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ویکسین کی قیمت کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

COVID 19

sputnik vaccine