Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این سی او سی کا جائزہ اجلاس کل ہوگا، اہم فیصلے متوقع

ملک بھرمیں کورونا وائرس کی انتہائی مخدوش صورتحال پراین سی اوسی...
شائع 21 مارچ 2021 08:06pm

ملک بھرمیں کورونا وائرس کی انتہائی مخدوش صورتحال پراین سی اوسی کا جائزہ اجلاس کل ہوگا۔تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع سمیت اہم فیصلےمتوقع ہیں۔حتمی اعلان وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کریں گے۔

کوروناوائرس کی انتہائی مخدوش صورتحال اورمثبت کیسزکی شرح میں اضافہ کےباعث این سی اوسی کااجلاس کل ہوگاجس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔این سی او سی اجلاس میں ملکی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ ملک میں کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال پرغورکیا جائے گا۔

کورونا حکمت عملی کے تحت مزید پابندیوں اور تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع سے متعلق غورکیا جائے گا۔

اجلاس کے بعد حتمی اعلان وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کریں گے۔

COVID 19

NCOC meeting

Situation