Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

فردوس عاشق اعوان کی نیوز کانفرنس جھوٹ کا پلندہ قرار

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے مشیر اطلاعات پنجاب کی نیوز...
شائع 21 مارچ 2021 07:40pm

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے مشیر اطلاعات پنجاب کی نیوز کانفرنس کو جھوٹ کا پلندہ قراردیتےہوئےکہاہے کہ محترمہ وفاقی کابینہ میں رہنےکے باوجود قانون سے عاری ہیں۔اگر پیپلز پارٹی پر الزام لگانے سے قبل قانون کی کتاب کا مطالعہ بھی کرلیتی تو حلیم عادل شیخ سے پوچھ لیتی کہ وہ اسلحہ بردار جھتے لے کر کیوں گھوم رہے تھے؟؟؟

کراچی میں حلیم عادل شیخ کی رہائشگاہ پرمشیراطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کی نیوز کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسیٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہےکہ فردوس عاشق پرامن پولنگ رکوانے کو کیا نام دینگی؟ فردوس عاشق اعوان کے نزدیک پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کرنا جرم نہیں تو کیا ہے؟سرکاری اراضی کے غیر قانونی استعمال کو محترمہ کیا نام دینگی؟

انہوں نےکہامگرمچھ کے آنسو بہانے کے بجائے قانون کی پاسداری کریں۔ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔کیا ہی اچھا ہوتا،فردوس صاحبہ ملکی تباہ حال معیشت پر بھی لب کشائی فرما لیتیں۔کراچی آکر بھی آپ نے وزیراعظم کے اے ٹی ایمز کا دفاع کیا۔

مرتضٰی وہاب نےمزید کہاکہ آپکی حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔عوام پہلی بار دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔آپ کی حکومت کسانوں سے لیکر عام آدمی کا استحصال کررہی ہے، نااہلوں کے ٹولے نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ سلیکٹیڈ نیازی سرکار یوٹرن کے سہارے زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی۔

PPP

Firdous Ashiq Awan

Murtaza Wahab

Haleem Adil Sheikh