Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوئی ناردرن اورسوئی سدرن کی گیس 97 فیصد تک مہنگی کرنے کی سفارش

گیس صارفین پر105ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلیں...
شائع 21 مارچ 2021 07:09pm
کاروبار

گیس صارفین پر105ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلیں گئیں۔اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن اورسوئی سدرن نے گیس 97 فیصد تک مہنگی کرنے کی سفارش کر دی۔گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت کے بعد قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق سوئی سدرن کی قیمت میں 109روپے78پیسےفی ایم ایم بی ٹی یواضافے کی درخواست دی ہے جس میں قیمت 778روپے 59 پیسے سے بڑھا کر888 روپے87پیسے مقررکرنے کی سفارش کی گئی ہے.

سوئی ناردرن کی قیمت میں 857روپے40پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی سفارش کی ہے۔

اوگراکےمطابق سوئی ناردرن کی موجودہ قیمت881روپے40فی ایم ایم بی ٹی یوہے۔گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت کے بعد قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ ہو گا۔

گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست آئندہ مالی سال کےلئے کی گئی ہے۔

OGRA

price hike