Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

'سندھ میں جلد تحریک انصاف کاقلعہ بننے والا ہے'

مشیراطلاعات پنجاب فردوس عاشق عوان نے کہاہےکہ آصف زرداری نے سندھ...
شائع 21 مارچ 2021 07:00pm

مشیراطلاعات پنجاب فردوس عاشق عوان نے کہاہےکہ آصف زرداری نے سندھ کی حکومت بچانےکےلئے پی ڈی ایم کی کشتی سے جھکانگ لگادی ہے لیکن سندھ میں جلد تحریک انصاف کاقلعہ بننے والا ہے۔

مشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق عوان نے جناح اسپتال میں حلیم عادل شیخ سے ملاقات کے بعد انکی رہائش گاہ پر اہل خانہ ملاقات کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ تحریک انصاف کے مجاہدوں کو خراج تحسین پیش کرنے آئیں ہوں۔پیپلز پارٹی نے میڈیا پر جمہوریت کی اداکاری کی ہے۔

فردوس عاشق عوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ایک سرکس لگا ہوا ہے۔زرداری اور ان کے درباری اور ن لیگ کے حواری نے عمران خان کو گھر بھیجنے کےلئے بگل بجائیں۔خود کی بگل بگیں بج گئیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ صوبائی حکومت کی ذاتی ملازم کے بجائے قوم کی پاسداری کریں۔

Firdous Ashiq Awan

Asif Zardari

Haleem Adil Sheikh