Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعظم کا عوام و غیر ملکی رہنماؤں کی نیک خواہشات پر اظہارِ تشکر

کورونامیں مبتلاوزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں نیک ...
شائع 21 مارچ 2021 06:51pm

کورونامیں مبتلاوزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں نیک خواہشات پر عوام سمیت ملکی اور بین الاقوامی رہنماوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حالت تسلی بخش ہے۔وزیراعظم اپنا دفتری کام معمول کے مطابق وڈیو کانفرنس پر کریں گے۔

کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا پہلا پیغام سامنے آگیا۔وزیراعظم عمران خان نے نیک خواہشات پرعوام کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے ملکی اور عالمی رہنماوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں جس نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ،اس پر ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کی مہربانی اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کےصدقےسے وزیراعظم اورخاتون اوّل بشری عمران کی حالت اطمینان بخش ہے۔دونوں کو معمولی علامات ہیں۔ وزیراعظم اور خاتون اوّل آپ سب کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے مشکور ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کرویا جس کی رپورٹ منفی آئی۔

اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مجوزہ طریقہ کار کے مطابق کورونا کا ٹیسٹ کروایا،الحمد للہ ایک بار پھر نتیجہ منفی ہے، خدا سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔

fawad chaudhry

imran khan

shahbaz gill

pm