Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں رینجرز کی پولیس کے ہمراہ کارروائی،3ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں سندھ رینجرز نے پولیس کے ہمراہ...
شائع 21 مارچ 2021 10:49am

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں سندھ رینجرز نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتےہوئے قتل اور اغواء کے کیس میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اورنگی ٹاون میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کی، جس کے دوران قتل اور اغوا ءکے کیس میں ملوث 3ملزمان محمد عارف، محمد عرفان اور عبدالکریم کو گرفتارکیا گیا۔

ترجمان کے مطابق 12 جنوری 2021 کو مقتول سعید نور کو خالی پلاٹ میں بلواکر ملزمان نے قتل کیا،ملزمان واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے تھے، واقعے کے تیسرے روز مقتول کے والد نے بیٹے کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ ڈاکس میں درج کرائی تھی،مقتول کی لاش 15 جنوری کو برآمد کی گئی، تکنیکی ثبوت اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ ملزم عارف کے ایک لڑکے کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ،جس کا مقتول سعید نور کو علم تھا اس نے یہ خبر مذکورہ لڑکے کے والد کو بتائی تھی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم عارف نے اس کا بدلہ لینے کیلئے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر سعید نور کو گولی مار کر قتل کیا تھا، ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

karachi

Sindh Rangers

police

Orangi Town