Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ڈیرہ بگٹی:بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق...
شائع 21 مارچ 2021 10:49am

ڈیرہ بگٹی:بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے حبیب رائی میں زمین کے تنازعے پر 2 گروپوں میں تصادم ہوگیا۔

دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد جان سے گئے جبکہ 2 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

بلوچستان

Dera Bugti