Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان کا براہ راست پروگرام موخر

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست...
شائع 20 مارچ 2021 08:58pm

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست پروگرام موخر کردیا گیا، وزیراعظم نے براہ راست عوام کے سوالات کا جواب دینا تھے،

سینیٹر فیصل جاوید کہتے ہیں اس پروگرام کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ ، سنیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اکیس مارچ کی سہ پہر تین بجے وزیراعظم عمران خان کا عوام سے براہ راست پروگرام کا شیڈول موخر ہو گیا ہے۔

‏وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے اس پروگرام کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ عمران خان اور دیگر سب لوگوں کو صحت عطا فرمائے، اپنا خیال رکھیں احتیاط کریں۔

imran khan

imran khan speech