Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعظم عمران خان بھی کورونا وائرس میں مبتلا

وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ وزیراعظم کے...
اپ ڈیٹ 20 مارچ 2021 02:51pm

وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں اطلاع دی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

دو روز قبل وزیر اعطم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوائی تھی اور اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا تھا کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ملک بھرمیں کورونا ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے۔

COVID 19

pm imran khan

COVID 19 vaccine

Positive