وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر عوام سے ٹیلی فون پر بات کریں گے
وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر عوام سے براہ راست ٹیلی فون پر...
وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر عوام سے براہ راست ٹیلی فون پر رابطہ کریں گے، وزیر اعظم عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے۔
سینٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہا کہ آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ، وزیراعظم پاکستان عمران خان فون پر براہِ راست بات کریں گے۔
فیصل جاوید نے مزید لکھا کہ آپ کے سوالات اور وزیراعظم کے جواب ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر ایک ساتھ نشر کیے جائیں گے۔ وقت اور تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ بھی عوام سے بذریعہ فون ڈائریکٹ بات کی تھی۔
pm imran khan
مقبول ترین
Comments are closed on this story.