Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب اپنے دو سیٹیلائٹ آج لانچ کرنے جا رہا ہے

سعودی عرب اپنے دو سیٹیلائٹ آج لانچ کرنے جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر...
شائع 20 مارچ 2021 08:53am
سائنس

سعودی عرب اپنے دو سیٹیلائٹ آج لانچ کرنے جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر سعودی اسپیس کمیشن کے مطابق شاہین 7 نامی سیٹیلائٹ قازقستان سے لانچ کیے جائیں گے۔

ایک سیٹلائٹ خلائی فوٹوگرافی سمیت سمندری جہازوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کرے گا۔ دوسرا کیوبسٹ نامی سیٹیلائٹ تعلیمی امور کے لئے کام کرے گا۔

سعودی ماہرین نے پہلا ایک کلو وزنی سیٹلائٹ تیار کیا ہے جو دس سینٹی میٹر مربع شکل میں ہے، جبکہ منی سیٹلائٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے بات چیت کرنے کا حامل ہے۔

Saudi Arabia