Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

'مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی'

سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کہتے ہیں کہ مہنگائی نے عوام کی...
شائع 19 مارچ 2021 11:04pm

سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کہتے ہیں کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ وزیراعظم کو چاہیے کو عوام کے مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کروائیں۔ کمیٹیاں ہردور میں بنی ہیں لیکن ان کی رپورٹیں آج بھی سرد خانے میں پڑی ہوئی ہیں۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کو عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سب سے پہلے اپنی تجاویز میں یہ دیکھییں کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ کیا ہے، یہ کیسے پیدا ہوئی اور کس نے پیدا کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی دیکھے مہنگائی کو دور کرنے اور ووٹوں کو نوٹوں سے بچانے کیلئے کیا اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ وہ وقت کا تعین کریں ورنہ یہ کمیٹی بھی کارپوریشن کمیٹی بن کے رہ جائے گی۔

مارشل لا کے متعلق سابق وزیراعظم نے کہا کہ بے شک مارشل لاء سے اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن اس دور میں قیمتوں پر کنٹرول اور مہنگائی کے خاتمے کے لئے پہلے دو ہفتوں میں اقدامات کیے گئے تھے ۔

imran khan

PPP

Chaudhry Shujaat Hussain