Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'عمران خان ملک کی مالیاتی خودمختاری کا سودا کررہے ہیں'

لیگی رہنما احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان پاکستان...
شائع 19 مارچ 2021 10:53pm

لیگی رہنما احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان پاکستان کی مالیاتی خود مختاری کا سودا کر رہے ہیں، حکومت اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا ذیلی دفتر بنانے جارہی ہے۔

لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ایسا قانون بنایا جارہ اہے کہ اسٹیٹ بینک، پارلیمنٹ یا حکومت کو نہیں بلکہ عالمی اداروں کو جوبدہ ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہم خزانے میں پیسہ چھوڑ کر گئے تھے، یہ اپنی نااہلی کی وجہ سے ہمارے ہی منصوبوں پر تخیتیاں لگا رہےہیں۔

احسن اقبال نے سوال پوچھا کہ آپ کہتے ہیں ملک کا پیسہ لوٹا گیا۔ آپ اپنی کارکردگی بتائیں۔ چور اور ڈاکو کے الفاظ سن سن کر کان پک گئے۔ چوری کی ہے تو ثابت کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب۔ مان جائیں۔ اب آپ کے پاس ٹائم نہیں

Ahsan Iqbal

PPP