Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این اے 249میں ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی نے امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کردیا

کراچی :پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کے حلقے این اے 249 میں ضمنی...
شائع 19 مارچ 2021 03:50pm

کراچی :پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کے حلقے این اے 249 میں ضمنی انتخاب کیلئے امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کردیا ۔

ترجمان تحریک انصاف کراچی کے مطابق این اے 249پر پی ٹی آئی کی جانب سے امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ، امجد آفریدی پی ٹی آئی ضلع ویسٹ کراچی کے صدر ہیں۔

امجد آفریدی تحریک انصاف کے دیرینہ اورسرگرم کارکن ہیں ، تحریک انصاف کی جانب سے 18افراد نے ٹکٹ کیلئے درخواست دی تھی ،14 امیدواروں نے پی ٹی ائی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکرٹری سعید آفریدی نے دعوی کیا ہے کے تحریک انصاف ایک بار پھر اس سیٹ پرکامیابی حاصل کرے گی۔

karachi

by election

Tickets

NA 249 Karachi