پیسے سے خوشی نہیں ملتی،ایسے پیسے کا کیا فائدہ کہ بچے بھی جھوٹ بولیں، وزیراعظم
مالاکنڈ:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنے لئے جینا کوئی بڑا مقصد نہیں، پیسے سے خوشی نہیں ملتی ،ایسے پیسے کا کیا فائدہ کہ بچے بھی جھوٹ بولیں، کوشش ہے قوم کو بہترین قیادت کا شعور دوں۔
وزیراعظم عمران خان نے یونیورسٹی آف مالاکنڈ کےنئےبلاک کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ میراخواب ہےنمل یونیورسٹی بہترین جامعات میں شامل ہوں،کوشش ہے قوم کو بہترین قیادت کاشعور دوں،القادریونیورسٹی کی تکمیل دسمبرمیں مکمل ہوجائے گی،القادریونیورسٹی میں نوجوانوں کوپتہ چل جائےگاکہ دنیامیں آنےکامقصد کیاہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ انسان صرف اپنے لےمجیےتواس کاکوئی مقصد نہیں،اللہ نے انسان کو سب سے بہترین مخلوق بنایا،اللہ نے فرشتوں کو بھی جھکنے کا حکم دیا،ہم سمجھتے ہیں پیسوں سے خوشی آجائے گی،30 سال تک پاکستان کا پیسہ چوری کیا گیا،ایسے پیسے کا کیا فائدہ کہ بچے جھوٹ بولیں،شارٹ کٹ لےکر کسی نے اچھا کام نہیں کیا،پیسہ کسی کوخوشی نہیں دیتا،اصل خوشی اللہ کوخوش کرنےمیں ہے۔
عمران خان کا کہناتھا کہ شارٹ کٹ لےکرکسی انسان نےبڑا کام نہیں کیا،نبی رحمت ﷺ نے عظیم معاشرہ قائم کیا، اس معاشرے نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا،ملک میں ٹیکنالوجی اورتکنیکی تعلیم وقت کی ضرورت ہے،تکنیکی تعلیم سےنوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا،نالج اکانومی دنیامیں انقلاب لاتی ہے،ہمیں اپنی زندگی کا مقصد بھی سمجھنا ہوگا۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت ملی تو ملک کو ڈیفالٹ کا خطرہ تھا، ہم مشکل حالات سے نکلے ہیں، ڈیفالٹ ہوتا تو اندازہ ہوتاکہ مہنگائی کیا ہوتی ہے،روپیہ بے انتہا گرجاتا اور مہنگائی بہت زیادہ ہوجاتی،پہلا سال بہت مشکل تھا،قرض کی قسطیں دینی تھیں ، دوست ممالک نےمعیشت بہتر کرنے میں مدد کی ، ہمارا تو وقت اس میں گزر جاتاہے کہ قرض کا سود دیں ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ڈھائی سال میں 3 ہزار ارب واپس کیا،6ٹریلین قرضوں کےسود پر دے چکے ہیں،پی ٹی آئی نے قرض اورسود کا 35 ہزار ارب واپس کیا،آمدنی بڑھانے کیلئے راوی سٹی منصوبہ بنایا ہے،کراچی میں بنڈل آئی لینڈ منصوبہ سے پیہ آئے گا،عوام کیلئے کم قیمت مکانات بنائے جا رہے ہیں،حکومت نے سیاحت کے شعبے پر بھی توجہ دی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت بنڈل جزیرےپرسرمایہ کاری کی اجازت نہیں دے رہی،ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے بہت آگے جاناچاہتےہیں،ترکی کو سیاحت سے 40 ارب ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے،سوات میں کورونا کے باوجود سیاحت کاشعبہ کامیاب رہا ۔
Comments are closed on this story.