Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قوم کےتعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے، مجاہد انور خان

اسلام آباد:ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے کہاکہ قوم کے تعاون سے...
اپ ڈیٹ 19 مارچ 2021 02:11pm

اسلام آباد:ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے کہاکہ قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیرہے، ہرقیمت پردشمن کےعزائم ناکام بنائیں گے۔

سبکدوش ہونےوالے ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 40سال تک فضائیہ کی خدمت کرنامیرےلےکاغزازہے،پاک فضائیہ ہرچیلنج کے مقابلے کیلئے تیارہے ، ہم ہرقیمت پردشمن کےعزائم ناکام بنائیں گے ،قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیرہے۔

مجاہد انورخان نے کہا کہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائیہ ہے،پیشہ ورانہ صلاحیتوں پرہرسپاہی کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،تعاون کرنےپر اسٹاف کاشکرگزارہوں۔

سبکدوش ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے نئے ایئر چیف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر احمد بابر کی کمان میں پاک فضائیہ مزید ترقی کرے گا۔

islambad

Mujahid Anwar Khan

air cheif marshal