ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی
اسلام آباد:ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان سبکدوش ہوگئے،ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھونے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی۔
پاک فضائیہ کے سربراہ کی کمانڈ کی تبدیلی کی پروقارتقریب اسلام آباد میں ہوئی،تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سےکیا گیا ۔
تقریب میں پاک فضائیہ کےچاق وچوبنددستےنےنئےایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو سلامی دی جبکہ رخصت ہونے والے ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان کو گارڈ آف آنرپیش کیاگیا۔
سبکدوش ہونےوالے ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فضائیہ ہرچیلنج کے مقابلے کیلئے تیارہے ، ہم ہرقیمت پردشمن کےعزائم ناکام بنائیں گے ،قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیرہے۔
خطاب کے بعد 40سال کی خدمات پرپاک فضائیہ کے جے ایف17تھنڈرطیاروں نے سبکدوش ہونے والےایئرچیف مارشل مجاہد انورخان کوسلامی پیش کی ۔
تقریب میں ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر نے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں، مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمان نئے سربراہ ظہیراحمد بابرسدھوکے سپرد کی۔
ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ظہیراحمد بابرسدھو کو بیجز بھی لگائے۔
Comments are closed on this story.