Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دودھ کی قیمتوں میں اضافہ :کمشنرکراچی،سندھ حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کخلا ف درخواست...
اپ ڈیٹ 19 مارچ 2021 02:12pm

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کخلا ف درخواست پر کمشنر کراچی ،سندھ حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے ۔

سندھ ہائیکورٹ میں دودھ کی قیمتوں میں اضافےکیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سندھ حکومت،کمشنرکراچی اوردیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28مارچ تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزارکا مؤقف تھا کہ دودھ کے سرکاری نرخ 94روپے فی لیٹر مقررہیں ، کراچی میں دودھ 140روپے فی لیٹرفروخت کیا جارہا ہے، دودھ کی حالیہ قیمتوں میں ازخود اضافہ کردیا گیا ہے۔

درخواست گزارنے عدالت ست استدعا کی کہ مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کخلا ف کارروائی کا حکم دیا جائے ۔

SHC

karachi

notice

commisoner karachi

sindh govt