Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیل اور گرفتاریاں،'اقتدار کے راستے میں یہ سب آتا ہے'

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں سیاست بزدلوں کا...
شائع 18 مارچ 2021 10:39pm

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں سیاست بزدلوں کا نہیں بہادروں کا کام ہے، جیل اور گرفتاریوں سے ڈرنے والے یاد رکھیں اقتدار کے راستے میں یہ سب آتا ہے، موجودہ حکمران نااہل، مستعفی ہوجائیں، سہارہ دینے والے بھی پیچھے ہٹ جائیں۔

اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کی توپوں کا رخ ایک مرتبہ پھر عمران خان پر رہا، نام لئے بغیر بولے اڑھائی سال سے مغربی ایجنٹ مسلط ہے، نااہلی ثابت ہوچکی عہدہ چھوڑدیں، تبدیلی نے ملک کا حشر کردیا ہے

انہوں نے پیپلز پارٹی کا نام لئے بغیر کہا کہ کسی جماعت کے چھوڑنے سے تحاریک ختم نہیں ہوتیں، جو جیل سے ڈرتے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے اقتدار کے راستے میں یہ سب ہے

امیر جے یو آئی نے کہا کہ ملک سازشوں میں گھرا ہے، ہم ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجازت بھی نہیں دینگے، ہم وفادار ہیں، ادارے اختلاف رائے کو غداری سے تعبیر نہ کریں

مولانا فضل الرحمان اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کو نظر انداز کرتے ہوئے روانہ ہوگئے، ورکرز کنونشن میں کسی قسم کے کورونا ایس او پیز کو مد نظر بھی نہیں رکھا گیا تھا -

Quetta: FazalurRahman

PDM

PPP