Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موٹروے گینگ ریپ کیس پر فیصلہ محفوظ

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جیل ٹرائل کے دوران موٹروے...
شائع 18 مارچ 2021 10:11pm

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جیل ٹرائل کے دوران موٹروے خاتون زیادتی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا-

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں کی، ملزم عابد ملہی اور شفقت علی کے بیان قلمبند کے گئے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمہ میں 37 گواہان کے بیانات قلمبند کرائے گئے، جرح مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، جو 20 مارچ کو کوٹ لکھپت جیل میں سنایا جائے گا۔ 8 اور 9 ستمبر 2020 کی درمیانی شب کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گجرپورہ کے قریب خاتون سے ڈکیتی اور اجتماعی زیادتی کا واقع منظر عام پر آیا تھا۔

واقعے کا شریک ملزم شفقت علی 14 ستمبر جبکہ مرکزی ملزم عابد ملہی کو 12 اکتوبر کو مانگا منڈی سے گرفتار کیا گیا تھا-

rape cases