Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنیکا عزم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے ملک کو قرضوں کی...
اپ ڈیٹ 18 مارچ 2021 10:17pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں پھنسایا، ملکی پیداوار میں اضافہ کر کے ہی ملک کو اس دلدل سے نکالا جا سکتا ہے، حکومت کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے ۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجیحاتی شعبوں کے فروغ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے لئے سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت کی رپورٹ پیش کی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی آرڈیننس کا اطلاق ہو چکا ہے، مراعات کا بھی نوٹیفیکیشن ہو چکا ہے،

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت شرح نمو اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ہر ممکنہ اقدام اٹھانے کے لئے پرعزم ہے، صنعتوں کے فروغ سے معاشی عمل میں تیزی آئے گی اور ملک میں دولت پیدا ہوگی جس سے نہ صرف معیشت بہتر ہوگی، نوجوانوں کو نوکریوں کے زیادہ مواقع میسر آئیں گے بلکہ ملک کے ذمہ واجب الادا قرضوں کو اتارنے میں مدد ملے گی۔

نے کاروباری عمل میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت بھی کی۔

PDM

imran khan

PPP

PPP CEC