Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید سستا

انٹربینک میں امریکی ڈالرمزیدسستاہوگیا۔امریکی کرنسی کی...
شائع 18 مارچ 2021 07:11pm
کاروبار

انٹربینک میں امریکی ڈالرمزیدسستاہوگیا۔امریکی کرنسی کی قیمت29پیسےکمی کےبعد155روپے45پیسےپرآگئی۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر20پیسےکمی سے 156 روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر کا لین دین مزید29پیسے کمی سے 155روپے45پیسے پر بند ہوا۔

اگست سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 12روپے 95پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

اگست میں امریکی کرنسی کی قیمت 168 روپے 40 پیسےکی بلند ترین سطح پر دیکھی گئی تھی۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق ترسیلات اور برآمدات میں اضافے کے ساتھ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ڈالر آنے کے بعدروپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے۔

pakistani rupee

dollars

interbank