Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ ہے،لانگ مارچ کی تیاری بھی مکمل کرلی ہے'

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نےکہاہے کہ پیپلزپارٹی پی...
شائع 18 مارچ 2021 05:43pm

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نےکہاہے کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ ہے اور ہم نےلانگ مارچ کی تیاری بھی مکمل کرلی ہےلیکن اس لانگ مارچ کو استعفوں سےمشروط نہیں کیا جاناچاہیئے۔پی ڈی ایم ایک ہے اور ایک رہے گی ۔ پیپلزپارٹی کی انتخابات میں حصہ لینے کی پالیسی کو سراہا گیا اور اس کے نتیجے میں پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت بے نقاب ہوئی ہے.

حیدرآباد میں میڈیاسےبات چیت کرتےہوئےناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ مرکز میں مانگےتانگے کی حکومت ہے۔ان کےاتحادی بھی ان سےناراض ہیں۔ اگراس حکومت کی کمزوریوں کو فوکس کیا جائے تو اس حکومت کو گھر بھیجا جاسکتا ہے۔پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ آئینی طورپر اس حکومت کو گھر بھیجا جائے سینٹ میں ہمارے امیدوار نے اکثریت ثابت کردی ہے حکومت کے پاس اکثریت نہیں ہے ان کیخلاف عدم اعتماد لائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ دو روز قبل پی ڈی ایم کا اجلاس ہوا تو ہم سمجھ رہے تھے کہ پیپلزپارٹی کی تجاویز کو سراہا جائے گا۔پی ڈی ایم کے اجلاس میں آصف زرداری نے تجویز دی تھی کہ ضمنی اور سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لیا جائے جس پر عمل ہوا تو اس کے نتائج پر پی ڈی ایم نے پورے ملک میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

کتےکےکاٹنےپر ایم پی اے کیخلاف کارروائی سےمتعلق انہوں نےکہاکہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ان کے فیصلوں پر اختلاف ہوسکتا ہے ۔ جس طرح کہا جارہا ہے کہ کتےکے کاٹنے پر اس علاقے کے ایم پی اے کیخلاف کارروائی ہوگی جبکہ کتے کےکاٹنے کے واقعے کے ذمہ دار ادارے ہیں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔ اس حوالے سے ہم عدالت سے نظرثانی کی درخواست کریں گے۔

PDM

PPP