Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا،آرمی چیف

اسلام آباد:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ...
شائع 18 مارچ 2021 02:11pm

اسلام آباد:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ،ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے،نیشنل سیکیورٹی صرف اندرونی اور بیرونی خطرات کا مقابلہ نہیں بلکہ نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے،موجودہ حالات میں پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے،نیشنل سیکیورٹی کا مقصد اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔

اسلام آباد نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کے اہداف بہت وسیع ہیں،دنیاکوورلڈوار،کولڈوارکاسامنارہا،نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے،مضبوط معیشت کےبغیرریاست مضبوط نہیں ہوسکتی۔

آرمی چیف نے کہا کہ آج دنیاکومختلف طرزکی دہشتگردی کاسامناہے،نیشنل سیکیورٹی کامقصداندرونی اور بیرونی چیلنجزکامقابلہ کرناہے،موجودہ حالات میں پاکستان کو کئی چیلنجزکا سامناہے،ہم نے ماضی کے تجربات سےبہت کچھ سیکھا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اہم کردار ادا کررہا ہے،پاک بھارت تنازعات کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیرہے،مسئلہ کشمیرخطےکےتمام مسائل کی جڑ ہے،مسئلہ کشمیرکے حل کےبغیرخطےمیں امن قائم نہیں ہوسکتا،ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی پراخراجات بڑھانےسےانسانی ترقی کی قربانی دیناپڑتی ہے ،جارح پڑوسی کے باوجود پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا، ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونے کے بجائے پاکستان نے دفاعی اخراجات میں کمی کی،پاکستان خطے میں خطرات کے باوجود دفاع پر کم خرچ کرتا ہے۔

national security

Army Chief

اسلام آباد

General Qamar Javed Bajwa