Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

روایت پسند جاپان میں دھماکا خیز عدالتی فیصلہ

جاپان صنعتی طور پر دنیا کے ان سات ترقی یافتہ ممالک میں سے ایک ہے،...
شائع 18 مارچ 2021 11:14am

جاپان صنعتی طور پر دنیا کے ان سات ترقی یافتہ ممالک میں سے ایک ہے، جنہیں مشترکہ طور پر جی سیون کہا جاتا ہے۔

لیکن جاپان جی سیون کا وہ واحد رکن ملک ہے، جہاں ہم جنس پرست افراد کی آپس میں شادیوں یا پارٹنرشپ کو قانونی طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا۔

ٹوکیو سے موصولہ رپورٹس کے مطابق ساپورو کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے بدھ سترہ مارچ کے روز ایک مقدمے میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے متعدد درخواست دہندگان کی یہ درخواست تو مسترد کر دی کہ حکومت انہیں زر تلافی ادا کرے۔

تاہم ساتھ ہی عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ 'چڑھتے ہوئے سورج کی سرزمین‘ کہلانے والے اس ملک میں ایک ہی صنف سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی شادیوں پر عائد قانونی پابندی غیر آئینی ہے۔

Japan