Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ڈی ایم متحد ہے، تاہم استعفے ایک آپشن تھا، فضل الرحمان

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عزم دہرایا ہے کہ پی ڈی ایم...
شائع 17 مارچ 2021 09:01pm

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عزم دہرایا ہے کہ پی ڈی ایم متحدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مختلف مسائل پر اختلاف رائے ہوتا رہتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پی ڈی ایم کی تشکیل کے وقت استعفوں کا آپشن تھا،

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہیں تھا کہ استعفے ایٹم بم کی طرح آخری آپشن ہونگے تاہم 9 جماعتوں کی رائے تھی کہ مستعفی ہونے کے بعد لانگ مارچ کیا جائے ۔ انہوں نے عدالتوں کی جانب سے انصاف کی فراہمی کے معیار پر سوال بھی اٹھایا؟

ان کا کہنا تھا کہ تاحال ستر سال سے قرآن و سنت کی روشنی میں قانون سازی کا نظام نہیں بن سکا۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید شکوہ کیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارش پر کوئی قانون نہیں بنا، جبکہ ان پر تمام مکاتب فکر میں اتفاق رائے تھا۔

PDM

PPP

Fazal ur Rehman