Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

اقلیتوں کو صدر اور وزیراعظم کا الیکشن لڑنے کی اجازت کیلئے دائر درخواست مسترد

اسلام آبادہائیکورٹ نے اقلیتوں کو صدر اور وزیراعظم کا الیکشن...
اپ ڈیٹ 17 مارچ 2021 01:00pm

اسلام آبادہائیکورٹ نے اقلیتوں کو صدر اور وزیراعظم کا الیکشن لڑنے کی اجازت کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من نے سابق وفاقی وزیر جے سالک کی درخواست مسترد کردی،جس میں استدعا کی گئی تھی اقلیتوں کو بھی صدر اور وزیراعظم کا الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ پارلیمنٹ جائے اور وہاں سے آئین میں ترمیم کرے۔

درخواستگزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ صدر اور وزیراعظم پاکستان کو تاحیات مراعات حاصل ہوتی ہیں، مجھے بھی صدر اور وزیراعظم کا الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ مراعات مجھے بھی حاصل ہوں۔

درخواست کے متن میں درج تھا کہ میرے پاس کوئی گھر نہیں ہے، آئینی اور قانونی حق دلوایا جائے ،آئین کی روح سے بطور اقلیت اہل نہیں تو سرکاری گھر تاعمر کرائے پر دیا جائے۔

جے سالک نے استدعا کی کہ سرکاری گھر فراہم نہیں کیا جاتا تو خیمہ لگانے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ وفاقی وزیر اور دیگر عہدوں پر ہوتے ہوئے کبھی مراعات حاصل کیں نہ کرپشن میں ملوث نہیں رہا۔

درخواست میں وفاق، سیکٹری وزارت داخلہ، سیکٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور الیکشن کمشن کو فریق بنایا گیا تھا۔

Justice Athar Minallah

IHC

اسلام آباد

President

Prime Minister