Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مسئلہ کشمیر کےحل میں پہلا قدم بھارت کواٹھانا ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے فوڈ سیکیورٹی پلان لانے کا ...
اپ ڈیٹ 17 مارچ 2021 03:44pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے فوڈ سیکیورٹی پلان لانے کا اعلان کردیا اور کہا کہ ہماری ترجیح غریب طبقےکواوپرلاناہے،غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،مسئلہ کشمیر کے حل میں پہلا قدم بھارت کو اٹھانا ہوگا،بھارت کشمیری عوام کو حق رائے دہی دے، مسئلہ حل ہونے سے غربت کے خاتمے کی راہ ہموار ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن میں ایڈوائزری پورٹل کاافتتاح کردیا،معاون خصوصی معیدیوسف نے وزیراعظم کوبریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ملک میں نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ کی بہت ضرورت ہے،ملک میں بہت سی چیزوں سےمتعلق کبھی سوچاہی نہیں گیا ،5سال پہلےماحولیاتی تبدیلی کی کوئی بات نہیں کرتاتھا،قومی سلامتی کے اہداف بہت وسیع ہیں، نائن الیون کے بعد ملک بڑے عذاب سے گزرا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ فوڈسیکیورٹی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے،ایک سال میں4ملین ٹن گندم درآمد کی گئی ہے ،پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی کانیاپلان لارہے ہیں،ماضی میں گندم کی پیداوارکی درست اندازہ ہی نہیں لگایاجاتاتھا،روپےکی قدرمیں کمی سےہرچیزمہنگی ہوجاتی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں سےملک محفوظ ہوا،نیشنل سیکیورٹی صرف فوج اور اسلحہ سےنہیں ہوتی ،موسمی تبدیلی اورفوڈسیکیورٹی بھی نیشنل سیکیورٹی میں آتی ہیں،ہم نے10ملین ٹری منصوبےکاآغاز کیا ،چین سے70کروڑ افراد کوغربت سےنکالا،کرنسی گرتی ہے تو اشیاء کی قیتن میں اضافہ ہوتا ہے،چیزوں کی قیت بڑھنےسےغربت میں اضافہ ہوجاتاہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سماجی تحفظ یقینی بنانےکیلئےاحساس پروگرام شروع کیا،ہماری ترجیح غریب طبقےکواوپر لانا ہے،ملک کی آدھی آبادی کوٹارگٹڈسبسڈی دیں گے،ابھی امیر اورغریب کویکساں سبسڈی ملتی ہے،ہم نےاپنے گروتھ ریٹ کو بھی بڑھانا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ خطےمیں امن واستحکام سےمعیشت میں بہتری آئےگی،امن کے قیام کا فائدہ پاکستان کو زیادہ ہوگا، چین سے پاکستان کےدیرینہ تعلقات ہیں،افغانستان میں امن بحال ہورہا ہے،ہم نے افغانستان کے امن کیلئے اپنا کردار ادا کیا،افغانستان میں امن سےسب سےزیادہ پاکستان کوفائدہ ہوگا،نئی امریکی انتظامیہ بھی افغانستان میں امن کواہمیت دےرہی ہے،جوبائیڈن بھی سمجھتے ہیں، جنگ مسئلے کا حل نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ خطے میں غربت کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا، بھارت کشمیریوں کو حق رائے دہی دے،کشمیر کا مسئلہ حل ہونے سے پورا خطہ بہتر ہوگا،مسئلہ کشمیر کے حل میں پہلا قدم بھارت کو اٹھانا ہوگا،اقوام متحدہ نےکشمیریوں کوحق خودارادیت دینےکاکہا۔

pm imran khan

national security

islambad

Speach

food security