Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

آوارہ کتوں کے حملوں سے آبادی کو کس طرح محفوظ کیا جاسکتا ہے؟

آوارہ کتوں اور اس طرح کے دوسرے جانوروں کے حملوں سے بچنے کے لیے...
شائع 17 مارچ 2021 10:30am

آوارہ کتوں اور اس طرح کے دوسرے جانوروں کے حملوں سے بچنے کے لیے ضروری تدابیر اختیار کی جانی چاہئیں۔

پوری دنیا میں آبادی والے علاقوں میں آوارہ کتوں کو کم سے کم کرنے کا اصول اپنایا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے عالمی سطح پر 'TNR' کا اصول اپنایا جاتا ہے۔ یہ تین الفاظ 'Trap , Nuture , Release' کا مخفف ہے۔ اس کا مقصد روکنا، آوارہ کتوں کی نس بندی کرنا اور اس کے بعد انہیں چھوڑنا ہے۔

یہ طریقہ کار کافی فعال ثابت ہوتا ہے۔ نس بندی کے بعد جاندار انسانوں کے لیے زیادہ خطرناک نہیں رہتے۔ وہ طیش میں نہیں آتے اور حملہ نہیں کرتے کیونکہ نس بندی کے ذریعے ان کے جارحانہ ہارمون ختم کردیے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آبادی والے علاقوں میں آوارہ کتوں کی تعداد کم سے کم کرنا بھی ضروری ہے۔

آوارہ کتوں کی نس بندی کے لیے معروف طریقہ کار یہ ہے کہ جس کتے کی نس بندی کی جائے اس کے کان پر ایک نشان لگا دیا جانا چاہیے۔ اس سے یہ معلوم کرنا آسان ہوسکتا ہے کہ آیا یہ کتا خطرناک ہوسکتا ہے یا نہیں۔

اگر شہری کوئی ایسا آوارہ کتا دیکھیں جس کے کان پر کوئی نشان موجود نہیں تو اس سے خود بھی بچیں اور اس کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کریں تاکہ اس کی نس بندی کی جا سکے۔

آوارہ کتوں کے قتل عام کے بارے میں بات کرتے ہوئے الغامدی نے کہا کہ کتوں کو نس بندی کے ذریعے خطرہ بننے سے بچایا جا سکتا ہے۔ ایسے کتے جو لوگوں پر حملہ کرتے ہوں تربیت کے ذریعے ان کے رویے میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

karachi

Stray Dogs