Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنت مرزا کی پہلی فلم کا پوسٹر جاری

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز رکھنے والی...
اپ ڈیٹ 17 مارچ 2021 09:57am

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز رکھنے والی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا پاکستان کے نامور ہدایت کار سید نور کی پنجابی فلم ’’تیرے باجرے دی راکھی‘‘ سے فلم نگری میں قدم رکھ رہی ہیں۔

فلم "تیرے باجرے دی راکھی" میں ان کے ساتھ اداکارہ صائمہ، راشد محمود، مصطفیٰ قریشی، شفقت چیمہ، عرفان کھوسٹ، خوشبو اور بابر علی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

فلم کا پوسٹر ریلیز کردیا گیا اور پوسٹر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ فلم ’’تیرے باجرے دی راکھی‘‘ رواں برس عیدالفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

جنت مرزا نے کہا کہ سینئر ہدایتکار سید نورکی فلم ’ تیرے باجرے دی راکھی‘ ایک شاہکار فلم ثابت ہوگی اور مجھے پوری امید ہے کہ یہ فلم ’چوڑیاں ‘ کی طرح نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ فلم کی پوسٹر لانچنگ تقریب کے شرکا نے فلم کی کہانی کو بہت پسند کیا ہے۔

TikToker

Jannat Mirza

Film