Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا سےمزید 61 افراد چل بسے، 2,351 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید...
اپ ڈیٹ 17 مارچ 2021 12:45pm

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 61افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 2,351نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13,656ہوگئی جبکہ 612,315افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,315نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 6لاکھ 12ہزار 315ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 61ہزار 823 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ89ہزار362افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں76ہزار819،اسلام آباد میں48ہزار938،بلوچستان میں19ہزار247 ،گلگت بلتستان میں4965اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے11ہزار161کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندر سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید61مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 13656ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4468افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 5853،خیبرپختونخوا میں 2179،اسلام آباد میں529،بلوچستان میں202اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث322 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ22ہزار792 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے1,978مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,853افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ75ہزار867مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران38ہزار799کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2351افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 96لاکھ03ہزار865افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

coronavirus death

corona test