اسلام آباد: اسمارٹ لاک ڈاون غیر موثر ، شہریوں کی آمدورفت جاری
اسلام آباد کے چھ سب سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ،ناکے بغیراہلکاروں کے،خاردارتاروں سے ناکہ بندی جاری ہے لیکن شہریوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے ۔
پہلا اور پھر دوسرے نوٹی فیکیشن کے بعد 6 سب سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے لیکن اس بارلاک ڈاؤن نہیں بلکہ اسمارٹ کارروائی لگ رہی۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے جی 6 ٹو،جی ٹین فور،آئی ایٹ فور،آئی ٹین ٹو اور ایف 11 ون کو سیل کرنے کے احکامات دے لیکن اقدامات عمومی رجحان کی طرح دیکھائی دے رہے ۔
اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردہ علاقوں میں ماسک نہ ہی سماجی فاصلہ کا خیال رکھا جارہا ہے، آنے جانے پر بھی کوئی پابندی نہیں
کورونا وباء کی ابتداء سے جی ٹن میں چوتھی باراسمارٹ لاک ڈاؤن لگ چکا مکین کہتے ہیں عملی اقدامات اور اگاہی مہم کے بغیراسمارٹ لاک ڈاؤن بے سود ہے۔
انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں سمارٹ لاک ڈاون لگانے کیساتھ ساتھ شہر اقتدار کے تمام باسیوں کو ماسک سمیت ایس او پیز پر سختی سےعمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
Comments are closed on this story.