Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملتوی

پی ڈی ایم نے لانگ مارچ ملتوی کردیا۔ پی ڈی ایم اجلاس کے بعد ...
شائع 16 مارچ 2021 09:18pm

پی ڈی ایم نے لانگ مارچ ملتوی کردیا۔ پی ڈی ایم اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 جماعتیں استعفوں کے حق میں ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو استعفوں پر تحفظات تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سوچ بچار کیلئے وقت مانگا ہے،پیپلزپارٹی کے جواب تک لانگ مارچ ملتوی کیا جاتا ہے۔

پہلے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا۔ جس میں آصف علی زرداری نے نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر لڑنا ہے تو پھر سب کو جیل جانا پڑے گا۔ نواز شریف اگر جنگ کے لئے تیار ہیں تو لانگ مارچ ہو یا عدم اعتماد کا معاملہ، انہیں وطن واپس آنا ہوگا، آصف زرداری نے سوال کیا کے میاں صاحب۔ آپ کیسے عوامی مسائل حل کریں گے آپ نے تو اپنے دور میں تنخواہوں تک میں اضافہ نہیں کیا۔

پی ڈی ایم اجلاس سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب! پلیز پاکستان آئیں۔

آصف زرادری کا کہنا تھا کہ لڑنا ہے تو سب کو جیل جانا پڑے گا، انہوں نے سوال اٹھایا کہ میاں صاحب، آپ کیسے عوامی مسائل حل کریں گے؟ آپ نے اپنے دور میں تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے دور میں تنخواہوں میں اضافہ کیا، میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں، یہ پہلی بار نہیں کہ جمہوری قوتوں نے دھاندلی کا سامنا کیا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ لڑنا ہے تو سب کو جیل جانا پڑے گا، مجھے اسٹبلشمنٹ کا کوئی ڈر نہیں، میں جنگ کے لئے تیار ہوں مگر شاید میرا ڈومیسائل مختلف ہے،

پی پی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ میاں صاحب آپ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں، ہم پہاڑوں پر سے نہیں بلکہ پارلیمان میں رہ کر لڑتے ہیں

اجلاس میں مریم نواز نے آصف علی زرداری کو جواب دیا کہ وہ اپنی مرضی سے یہاں ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جیسے آپ ویڈیو لنک پر ہیں ویسے ہی میاں صاحب بھی ویڈیو لنک پر ہیں، نیب کی تحویل میں میاں صاحب کی زندگی کو خطرہ ہے، میرے والد کو جیل میں دو ہارٹ اٹیک ہوئے ہیں۔

PDM

PPP

long march