Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی انٹربینک میں ڈالر...
شائع 16 مارچ 2021 10:57pm
کاروبار

ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت تیس پیسے کمی کے بعد ایک سو چھپن روپے اکہتر پیسے پر آگئی، اگست دوہزار بیس سے اب تک ڈالر کی قیمت میں گیارہ روپے انہتر پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری ہورہی ہے۔

انٹربینک میں اگست دوہزار بیس میں ڈالر ایک سو اڑسٹھ روپے چالیس پیسے کی بلند ترین سطح پر تھا، جو آج ایک سو چھپن روپے اکہتر پیسے پر آگیا، اس طرح سات ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں گیارہ روپے انہتر پیسے کمی ہوئی۔

امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کے بعد یورو، پاؤنڈ اور دیگر کرنسیز کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔

inter bank

america currency