Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کے پی پی سے شکوے

لیگی نائب صدر مریم نواز نے پیپلزپارٹی سے شکوے شروع کردیئے۔ وہ...
شائع 16 مارچ 2021 07:28pm

لیگی نائب صدر مریم نواز نے پیپلزپارٹی سے شکوے شروع کردیئے۔ وہ کہتی ہیں پیپلزپارٹی استعفوں کیخلاف تھی لیکن مسلم لیگ ن نے استعفوں پر اتفاق رائے کیلئے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیئے، تو کیا پھر آصف زرداری نے ووٹ لینے کے بعد ن لیگ کو دھوکا دیا؟۔

پی ڈی ایم اجلاس کے دوران مکالمے میں مریم نواز نے کہا کہ پیپلزپارٹی استعفوں کے خلاف تھی، مسلم لیگ ن نے اتفاق رائے کے لئے آپ کی حمایت کی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ن لیگ نے سب سے بڑی جماعت ہونے کے باوجود پی ڈی ایم کا ساتھ دیا۔ پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عمل کیا اور کرایا، اور پوری مسلم لیگ ن نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیئے۔

Maryam Nawaz

PPP