Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کابینہ اجلاس، وفاق کے رویئے کیخلاف مذمتی قرارداد

سندھ کابینہ کے اجلاس میں وفاقی حکومت کے رویئے کیخلاف مذمتی...
شائع 16 مارچ 2021 07:24pm

سندھ کابینہ کے اجلاس میں وفاقی حکومت کے رویئے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی ۔

کابینہ نے نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کو بھی کورونا ویکسین لگانے کی منظوری دے دی۔ متعلقہ ادارے کو ویکسین کے معیار اور قیمتیں کنٹرول کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔ محکمہ بلدیات نے کے ڈی اے ملازمین کی پینشن کیلئے 84 کروڑ سے زائد قرض مانگ لیا۔ کابینہ نے کمیٹی قائم کر دی۔

وزیراعلی مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس میں وفاقی حکومت کے رویئے کیخلاف مذمتی قرارداد منظورکی گئی ۔

کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ میں وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہا کہ لوگ وفاقی حکومت کی پالیسیوں سے دورہورہے ہیں۔

سندھ کابینہ نے نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کو بھی کورونا ویکسین لگانے کیلئے محکمہ صحت سندھ کو اجازت دے دی۔

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو ویکسین کے معیار اور قیمتیں کنٹرول رکھنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ کو اب تک 2لاکھ 41ہزار ویکسین مل چکیں۔ جبکہ ایک لاکھ 30ہزار ویکسین لگائی جا چکیں۔

کابینہ نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی پینشن کیلئے 84 کروڑ روپے سے زائد رقم دینے کیلئے صوبائی وزرا پر مشتمل کمیٹی بنا دی۔ گڈاپ ملیر میں داودی بوہرہ کمیونٹی کو قبرستان کیلئے اراضی دینے کی منظوری دیدی ۔

اجلاس میں ملٹری لینڈ کو کراچی اسٹریٹجک ڈویلپمنٹ پلان 2020 سے الگ کرنے کی تجویز دی گئی جسے کابینہ نے منظور کر لیا۔

اجلاس میں دس لاکھ روپے سے کم ہاؤسنگ پروجیکٹ کی مورگیج پر رجسٹریشن فیس پندرہ سو، 50لاکھ روپے تک کی مورگیج پر 5000 روپے رجسٹریشن فیس مقرر کردی گئی۔

CM Sindh

Murad Ali Shah