Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ اجلاس، رمضان پیکج کی منظوری

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے،...
شائع 16 مارچ 2021 07:29pm

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے،

اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے 7 اعشاریہ 8 ارب کے رمضان پیکج کی منظوری دی گئی ، وفاقی وزیر فواد چوہدری کہتے ہیں استعفے کی بات وہ جماعتیں کررہی ہیں جن کا کوئی اسٹیک نہیں ، الیکشن کمیشن مستعفی نہ ہوا تو ہر قانونی آپشن استعمال کریں گے۔

اجلاس میںوفاقی وزیر صنعت و پیدوار حماد اظہر کہتے ہیں رمضان المبارک میں 19 ایشیا پر سبسڈی دی جائے گی

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سیاسی یتیموں کا گروہ ہے، استعفوں کی بات وہ جماعتیں کررہی ہیں جن کا سسٹم میں کوئی اسٹیک نہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اگر ایسا کیا تو ان کے ارکان ساتھ کھڑے نہیں ہونگے۔

فواد چوہدری بولے الیکشن کمیشن کا کام سینیٹ الیکشن میں کرپٹ پریکٹسسز روکنا تھا جس میں وہ ناکام ہوگیا، الیکشن کمیشن مستعفی نہ ہوا تو توہین عدالت سمیت تمام قانونی آپشن استعمال کریں گے۔

کابینہ اجلاس میں کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔

imran khan

cabinet meeting