Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کیسز: راولپنڈی کے 15علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

راولپنڈی :کوروناکیسز میں اضافے کے باعث راولپنڈی کے 15علاقوں میں...
شائع 16 مارچ 2021 03:16pm

راولپنڈی :کوروناکیسز میں اضافے کے باعث راولپنڈی کے 15علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

راولپنڈی میں کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ہوتی جا رہی ہے، اب تک 15 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا ۔

جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ان میں ڈھوک پراچہ،صادق آباد،افشاں کالونی،مصریال روڈ ، لالہ زار تلسہ روڈ ،گلریزکالونی سکیم نمبر5 اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ امرپورہ،بحریہ ٹاون فیز 8،سیٹلائٹ ٹاؤن اے بلاک ،‏خیابان سرسید2،4، لہترار اور لالہ رخ کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورنٹ نجی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گےاورعلاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی جبکہ انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی:80 شاپنگ مالز، میرج ہالز، ریسٹورنٹس اور اسکولز سیل

فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ایک روز میں 80 شاپنگ مالز، میرج ہالز، ریسٹورنٹس اور اسکولز کو سیل جبکہ متعدد کو جرمانے بھی کئے۔

ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کی خلاف ورزیوں پر کاروائی شروع کردی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرز نے تعطیلات کے باوجود نجی سکولز کھولنے اور تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے پر 23 سکولوں کو سیل کیا جبکہ 2 شادی ہالز، 28 شاپنگ مالز اور 20 ریسٹورنٹس کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل اور متعدد کو بھاری جرمانے بھی کئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کاروباری حضرات اور شہری حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں۔

coronavirus

Smart lockdown