ٹیکس سسٹم بہتر کرناچاہتے ہیں مگر کہیں نہ کہیں رکاوٹ آجاتی ہے،وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگ ٹیکس نہیں دیتے، ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے،ٹیکس سسٹم بہتر کرنا چاہتے ہیں مگر کہیں نہ کہیں رکاوٹ آجاتی ہے، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لانے کی کوشش کی مگر سندھ ہائیکورٹ نے اسٹے آرڈر دے دیا،ٹیکس چوری ہونے سے بلا واسطہ ٹیکس لگانا پڑتے ہیں اور مہنگائی بڑھتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہارخیال کرتےہوئے کہا کہ معیشت کے چند بڑےسیکٹرزمیں ٹیکس چوری ہورہی ہے،لوگ ٹیکس نہیں دیتے، ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے ،ایف بی آر15سال سےٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لانےکی کوشش کررہی ہےلیکن ہر بار کہیں نہ کہیں رکاوٹ آجاتی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایف بی آر نے یکم جون سے نظام کے نفاذ کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اب پتا چلا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے اسٹے آرڈر دے دیا ہے، ٹیکس چوری ہونے سے بلا واسطہ ٹیکس لگانا پڑتے ہیں اور مہنگائی بڑھتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے فروغ نسیم کو ہدایت کی کہ وہ عدالت کو بتائیں کہ ٹیکس چوری سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔
عمران خان نے سگریٹ انڈسٹری کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ 40فیصد سگریٹ بلیک میں بیچا جاتا ہے،40 فیصدجوسگریٹ فروخت ہوتی ہےاس پرٹیسک نہیں دیاجاتا،سگریٹ سازی کے شعبے میں 19فیصدٹیسٹ صرف2بڑی کمپنیاں دے رہی ہیں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آٹومین نہ ہونے کی وجہ سے ٹیسئ چوری ہورہا ہے،ان ڈائریٹک ٹیسد لگانا پڑتےہیں،سندھ ہائیکورٹ کے اسٹے آرڈرکو ختم کرنے کیلئے ہرممکن قانونی کوشش کی جائے،الیکٹرونک ووٹنگ مشینزانتخابات میں شفافیت کیلئے ناگزیرہیں۔
کوویڈ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کوویڈ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر غورکیا جا رہا ہے۔
وفاقی کابینہ کو ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، کابینہ اراکین نے کہا کہ کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوویڈ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی۔
Comments are closed on this story.