Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیپوٹیشن پر آئے اساتذہ کو واپس صوبوں میں بھیجنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈیپوٹیشن پر آئے اساتذہ کو واپس صوبوں میں...
شائع 16 مارچ 2021 01:26pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈیپوٹیشن پر آئے اساتذہ کو واپس صوبوں میں بھیجنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دےدیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا۔

وفاقی نظامت تعلیمات 30روز کے اندر اساتذہ کو سن کر آرڈر میں وجوہات کا ذکر کریں، عدالتی حکم کا اطلاق حالیہ نوٹیفکیشن سے متاثرہ پٹشنر پر ہو گا۔

عدالت نے دسمبر 2020 کا وفاقی نظامت تعلیمات کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

دوران سماعت ڈائریکٹر جنرل وزارت تعلیمات ڈاکٹر اکرم علی ملک نے عدالت پیش ہو کر رپورٹ پیش کی۔

عدالت نے کہا کہ ہر کسی کا الگ سے آرڈر لکھیں،اصل کیسز کو آپ غیر ضروری ہارڈ شپ میں نہ ڈالیں۔

Justice Athar Minallah

IHC

اسلام آباد

Notification